19 مئی 2014 - 11:06
ہندوستان کی نئی حکومت کشمیر کے مسائل حل کرے، مفتی محمد سعید

ہندوستان کے زیرانتظام کشیمر کی حزب اختلاف کی ایک اہم جماعت پی ڈی پی کے رہنما مفتی محمد سعید نے نئی دہلی میں بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کی زیر قیادت عنقریب تشکیل پانے والی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق مفتی محمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے عوام نے بی جے پی کو ووٹ دیگر اس کی حکومت کو اس بات کا کھلا اختیار دے دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسائل حل کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کو کشمیر میں پائے جانے والے بحران کے حل کیلئے اپنی پوری توانائی کو بروئے کار لانا ہوگا۔مفتی محمد سعید کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آيا ہے کہ نئی دہلی میں بی جے پی کی حکومت تشکیل دیئے جانے کی تیاری ہوچکی ہے اور وويراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی عنقریب حلف اٹھانے والے ہیں۔التبہ ہندوستان میں کشمیر کا مسئلہ ہر نئی حکومت کیلئے ہمیشہ ایک چیلنج بنا رہا ہے۔

.......

/169